وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر سخت نوٹس لیتے ہوئے عوام سے پُرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے لیکن عوامی و سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی تحمل کا مظاہرہ کریں اور عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں۔
انہوں نے ناخوشگوار واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ حالیہ مظاہروں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار اور ایک شہری جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
