فلپائن کے وسطی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 69 ہوگئی جبکہ درجنوں عمارتیں منہدم ہو گئیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ جزیرہ سیبو کے شہر بوگو کے قریب 10 کلو میٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے باعث 147 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
زلزلے کے بعد شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جس پر لوگ خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔ حکام کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔
