اکثر سیڑھیاں چڑھنے کے فوائد پر بات کی جاتی ہے، لیکن ماہرین کے مطابق سیڑھیاں اترنا بھی صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ یہ عمل آسان ہونے کے ساتھ ساتھ جسم کو متحرک رکھتا ہے اور متعدد طبی فوائد فراہم کرتا ہے۔
-
صرف 5 منٹ سیڑھیاں اترنے سے تقریباً 25 کیلوریز کم کی جاسکتی ہیں، جو وزن میں کمی میں مددگار ہے۔
-
اس عادت سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے اور دل کے امراض و فالج کے خطرات کم ہوتے ہیں۔
-
ٹانگوں، گھٹنوں اور ٹخنوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں جس سے جسمانی توازن بہتر اور جوڑوں کی تکالیف سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

