اسلام آباد میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزہ مذاکرات پانچویں روز جاری ہیں۔ آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچا جہاں وزیر خزانہ اور متعلقہ حکام سے ملاقات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وفد کو میکرو اکنامک اہداف، ٹیکس محاصل اور مالیاتی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے جو بجٹ سرپلس، زرعی انکم ٹیکس اور اپنی معاشی کارکردگی پر ڈیٹا فراہم کریں گے۔ ایف بی آر حکام ٹیکس ریونیو اور اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دیں گے اور ممکنہ ریونیو شارٹ فال کے حل سے متعلق آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
آئی ایم ایف مذاکرات کا پانچواں دن، وفد کی وزارت خزانہ حکام سے ملاقات
