کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال پر سفارت کاری ناکام ہو چکی، اس لیے دنیا کو مشترکہ طور پر ایک امن فورس قائم کرنی چاہیے جو نسل کشی روک سکے۔
صدر پیٹرو نے خبردار کیا کہ روزانہ بے گناہ شہری ہلاک ہو رہے ہیں اور سلامتی کونسل کی قراردادیں ویٹو ہونے کی وجہ سے موثر کارروائی نہیں ہو پا رہی۔ انہوں نے ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکہ کی عوام و افواج سے اس متحرک اقدام میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
کولمبیا کے صدر کا مطالبہ: غزہ کے دفاع کے لیے بین الاقوامی امن فورس بنائی جائے
