پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مکمل ہوم ایڈوانٹیج حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں اسپنرز کے لیے سازگار پچز تیار کی جائیں گی تاکہ مہمان ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہو۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود کی مشاورت سے وکٹوں کی تیاری کا عمل کل سے شروع ہوگا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت یہ پاکستان کی پہلی سیریز ہے، جس کا آغاز 12 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
