پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کے بعد بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
بھارتی تجزیہ نگار ڈاکٹر برہما چیلانی کے مطابق مودی نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے لیے کئی دورے کیے، لیکن ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مودی کے جنم دن پر پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کر کے غیر متوقع سرپرائز دیا۔
سوشل میڈیا پر بھی مودی کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیا جا رہا ہے۔
