پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان دیکھا گیا۔ جمعہ کے روز ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 536 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 489 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 1 لاکھ 58 ہزار 707 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار 953 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
