ایشیا کپ میں شریک سری لنکن کھلاڑی دنیتھ ویلالاگے کے والد ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے۔ ٹیم منیجر نے افغانستان کے خلاف میچ کے فوراً بعد انہیں یہ افسوسناک خبر دی۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ویلالاگے نے 4 اوورز میں 49 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ اپنے آخری اوور میں افغان آل راؤنڈر محمد نبی کے ہاتھوں مسلسل پانچ چھکے کھائے تھے۔
