غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جبکہ شمالی حصے میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔
ادھر جنوبی غزہ میں حماس کی جوابی کارروائی میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ اسرائیل اور اردن کی سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں بھی 2 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں کارروائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے اسلحے کے 6 ذخائر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

