کراچی کے گلبائی پل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو کے مطابق مرنے والوں میں ایک کی شناخت واجد کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ دوسرے کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

