وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ ریاض کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کی خوشی میں دونوں ممالک کے بڑے شہروں کی عمارتیں سبز و سفید روشنیوں سے سج گئیں۔ ریاض سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں کے ٹاورز اور اہم مقامات پر پاکستانی اور سعودی پرچموں کی روشنیوں نے دلکش مناظر پیش کیے، جبکہ اسلام آباد کی شاہراہیں اور عمارتیں بھی سبز روشنیوں اور جھنڈوں سے آراستہ کی گئیں۔ معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دونوں کے خلاف جارحیت تصور ہوگا، جو باہمی اعتماد اور اسلامی اخوت کی مضبوط علامت ہے۔
