اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے شو لازوال عشق پر ہونے والی تنقید کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسی مغربی طرز کا ڈیٹنگ شو نہیں بلکہ شادی کے رشتے پر مبنی ریئلٹی پروگرام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرکاء کو ولا میں رکھا جائے گا مگر مقامی اقدار کے مطابق انتظامات ہوں گے، لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ فلورز اور ڈورمز مختص ہیں۔ عائشہ عمر کے مطابق شو کا مقصد نوجوانوں کو گفتگو، سمجھ بوجھ اور شادی کے لیے موزوں ساتھی تلاش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ ریئلٹی شو یوٹیوب پر نشر ہوگا اور تقریباً 100 اقساط پر مشتمل ہوگا۔
