کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ٹیم کے لیے میچ ونر ہیں جبکہ ابرار احمد اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں لیکن ابھی اپنی بہترین بولنگ نہیں دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف سپر فور میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ دوسری جانب یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے اپنی ٹیم کے بولرز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں مگر قیمتی تجربہ ضرور حاصل کیا ہے۔
