غیر ملکی رپورٹس کے مطابق برطانیہ رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر سکتا ہے، جس کا امکان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کے بعد ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی ونزر میں ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور یوکرین کے معاملات پر گفتگو متوقع ہے۔ اس دوران لندن میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا کر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
