پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مثبت رجحان جاری رہا، 100 انڈیکس 1211 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 157,389 کی سطح پر پہنچ گیا۔ دورانِ کاروبار انڈیکس نے 157,590 کی بلند ترین اور 156,978 کی نچلی سطح کو چھوا۔ گزشتہ روز انڈیکس 156,177 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
