پاکستان ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ایشیا کپ اسکواڈ میں بابر اعظم کو شامل نہ کرنا حیران کن ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ٹی20 ایشیا کپ کے دسویں میچ میں یو اے ای کو 41 رنز سے ہرا کر سپر فور میں جگہ بنا لی ہے۔ قومی ٹیم اس بار بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ کے بغیر میدان میں اُتر رہی ہے جبکہ قیادت سلمان علی آغا کے پاس ہے۔
