کراچی کے سرجانی ٹاؤن میں 11 سالہ بچی آسیہ کی لاش اس کے گھر کی چھت سے ملی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا کہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے سرکاری مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا کہ بچی کے والدین کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے، اور واقعے کی رات اس کی والدہ جھگڑے کے بعد گھر سے چلی گئی تھی، جبکہ بچی گھر پر اکیلی تھی۔

