عمان کے قریب غیر قانونی تارکینِ وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں 19 پاکستانی لاپتہ جبکہ ایک شخص زندہ بچ نکلا۔
ابتدائی ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق یہ کشتی 7 ستمبر کو طوفان کی لپیٹ میں آئی، دورانِ حادثہ گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی اور مسافروں کو سمندر میں کودنا پڑا۔ ایک پاکستانی حامد اللہ خان کو بحری جہاز نے ریسکیو کیا، جسے عمانی حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
یہ کشتی گوادر سے ایران کے راستے عمان جا رہی تھی۔ لاپتہ افراد کی تلاش اور معلومات کے لیے پاکستانی حکام عمانی وزارتِ خارجہ سے رابطے میں ہیں۔
