جنوبی افریقہ کی سب سے بڑی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ اب شوہر بھی اپنی بیوی کا خاندانی نام اختیار کر سکیں گے۔ عدالت نے 1992ء کے اس قانون کو کالعدم قرار دیا جو صرف خواتین کو شادی کے بعد نام بدلنے کی اجازت دیتا تھا اور اسے صنفی امتیاز اور نوآبادیاتی دور کی باقیات قرار دیا۔
یہ مقدمہ 2024ء میں دو شادی شدہ جوڑوں نے دائر کیا تھا، جن میں سے ایک جوڑا مشترکہ ہائبرڈ نام رکھنا چاہتا تھا جبکہ دوسرا شوہر بیوی کا خاندانی نام اپنانے کا خواہاں تھا۔
فیصلے کے بعد ملک میں بحث چھڑ گئی، کچھ لوگوں نے اسے صنفی مساوات کی جیت قرار دیا جبکہ بعض نے روایتی اقدار کے خلاف قدم کہا۔
