شاہ سلمان امدادی و فلاحی مرکز نے پاکستان کے ضلع قصور میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان فراہم کیا، جس سے تقریباً 7 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ امداد موسم کے مطابق ضروری اشیا پر مشتمل تھی۔
ادھر طورخم سرحدی کیمپوں میں مقیم افغان خاندانوں کے لیے بھی 346 پیکٹس اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان پہنچایا گیا، جس سے 2 ہزار 800 سے زائد افراد مستفید ہوئے۔ مرکز کا کہنا ہے کہ یہ امداد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری مہم کا حصہ ہے۔
