سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے قطری ہم منصب شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطے میں قطر کے امن و استحکام کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت قطر کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
شہزادہ عبدالعزیز نے حالیہ جارحیت میں شہید ہونے والے قطری داخلی سلامتی فورس کے اہلکار کے اہلخانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا بھی کی۔ قطری وزیر داخلہ نے سعودی قیادت کے برادرانہ تعاون اور ثابت قدم مؤقف کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
