سینئر اداکارہ اسماء عباس نے کہا ہے کہ بڑی عمر میں محبت یا شادی کو معیوب سمجھنے کی سوچ غلط ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد شوبز سے وقفہ لیا، مگر اب دوبارہ کام شروع کیا ہے اور جاری رکھیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں بڑی عمر کے کرداروں کو صرف والدین تک محدود کر دیا گیا ہے، حالانکہ ان کی زندگیوں پر بھی بہترین کہانیاں بن سکتی ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ انصاری اور ثمینہ احمد نے بھی اس عمر میں شادیاں کیں، تو پھر ڈراموں میں ایسے موضوعات کیوں نہیں دکھائے جاتے؟
