سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق شہری سلطان بن عامر الشہری کو دہشتگرد تنظیم سے روابط، دھماکہ خیز مواد تیار کرنے اور مطلوب افراد کو پناہ دینے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔
فوجی عدالت میں جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی گئی، جو اپیل کورٹ نے بھی برقرار رکھی۔ وزارتِ داخلہ نے عدالتی فیصلے کے مطابق منگل کے روز اس سزا پر عملدرآمد کر دیا۔

