معروف گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی ایک بار پھر سیلاب زدگان کی امداد کے لیے میدان میں آ گئیں۔ انہوں نے قصور کے دورے کے دوران برقع پہن کر خود بازار سے متاثرین کے لیے ضروری سامان خریدا اور عوام سے بھی مدد کی اپیل کی۔
حدیقہ کیانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں انہیں بارش کے دوران چھتری تھامے خریداری کرتے اور دکانداروں سے بھاؤ تاؤ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مداحوں نے ان کی ہمت کو سراہتے ہوئے بھرپور تعریف کی۔
یاد رہے کہ 2022 کے سیلاب میں بھی انہوں نے “وسیلهٔ راہ” منصوبہ شروع کر کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دی تھیں۔

