سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ حکومتوں کو کاروبار سے زیادہ عوام کی خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب میں انہوں نے متاثرہ ماؤں، بچوں اور جانوروں کی مشکلات کو قریب سے دیکھا ہے۔
آفریدی نے عوام سے اپیل کی کہ سیلاب متاثرین کے پاس جائیں، ان کا حوصلہ بڑھائیں اور ان کی عملی مدد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب دوسروں کے لیے کھڑا ہونا ضروری ہوتا ہے اور اب یہ وقت آ چکا ہے۔

