اسرائیل کی جانب سے دوحہ میں حماس کے دفتر پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا۔ حملے میں حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے اور معاون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ قطر نے اسے اپنی خودمختاری پر حملہ قرار دے کر سخت ردعمل دینے کا اعلان کیا۔
عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 0.6 فیصد بڑھ کر 62.63 ڈالر فی بیرل اور برینٹ خام تیل کی قیمت 66.39 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔

