کراچی سے تعلق رکھنے والی تین طالبات، ایمان زہرہ مرچنٹ، عنایہ انس اور عائرہ رضوی نے پہلی بار ورلڈ روبوٹکس اولمپیاڈ 2025 کے لیے کوالیفائی کر لیا، جو نومبر میں سنگاپور میں ہوگا۔ 12 سے 13 سال کی یہ آٹھویں جماعت کی طالبات ہیں۔ ان کی ٹیم نے سندھ کپ میں پہلی اور قومی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی، جو ورلڈ روبوٹکس اولمپیاڈ کے زیر نگرانی منعقد ہوئے۔

