کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آج 4 سے 6 اسپیلز کے دوران موسلادھار سے شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ماہرین کے مطابق مون سون سسٹم ڈیپ ڈپریشن میں بدل کر شہر کے قریب سے گزر رہا ہے، جس سے 100 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔
ٹریفک پولیس نے طارق روڈ کو متبادل راستہ قرار دیتے ہوئے وہاں نو پارکنگ زون نافذ کردیا ہے، جبکہ بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمد و رفت میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

