لاہور: بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑے جانے کے بعد حکومت نے سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ادھر دریائے چناب اور راوی کے بپھرنے سے ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا کے شہری علاقوں کو ڈوبنے کا شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

