اردن کے شاہ عبداللّٰہ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران کہا کہ اسرائیل کے مغربی کنارہ ضم کرنے اور فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے منصوبے کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے واضح کیا کہ نہ صرف مغربی کنارے بلکہ غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ دوسری جانب امارات پہلے ہی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کو “ریڈ لائن” قرار دے چکا ہے۔

