نجی ایئرلائن کی جدہ سے لاہور جانے والی پرواز کو تکنیکی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ طیارے میں 200 سے زائد مسافر، جن میں زیادہ تر عمرہ زائرین شامل تھے، محفوظ رہے۔
ابتدائی معائنے میں انکشاف ہوا کہ طیارے سے ایندھن لیک ہو رہا تھا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ایئرلائن کے انجینئرز نے مرمت کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔

