سابق گورنر محمد زبیر نے انکشاف کیا ہے کہ اسد عمر کو گن پوائنٹ پر سیاست چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے یا چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی نہیں بلکہ کہیں اور سے ملنے والے اشاروں پر ہوتا ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ وہ اور اسد عمر دونوں اعلیٰ نوکریاں چھوڑ کر سیاست میں آئے تھے لیکن ان کے ساتھ سخت رویہ اپنایا گیا، جبکہ کئی نااہل اور کرپٹ سیاستدانوں کو نہ صرف جگہ ملتی ہے بلکہ انہیں آگے بڑھایا بھی جاتا ہے۔ ان کے مطابق شیریں مزاری اور مفتاح اسماعیل جیسے غیر روایتی پس منظر رکھنے والے سیاستدانوں کو بھی دباؤ اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

