جنوبی افریقہ کے بیٹر میتھیو بریٹزکی نے صرف پانچ میچز میں ون ڈے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 85 رنز بنا کر وہ اپنے ابتدائی پانچوں میچز میں نصف سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
بریٹزکی اب تک 5 میچز میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ انہوں نے اپنا ڈیبیو نیوزی لینڈ کے خلاف کیا تھا، جہاں 150 رنز بنائے تھے۔ اس کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرا کر سیریز میں برتری بھی حاصل کی۔

