ذات صلة

جمع

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

نجی ایئر لائن کی پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے روانہ

نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 شدید...

بچوں کی پیدائش بڑی ذمہ داری ہے، ہر جوڑا اس کے قابل نہیں: ثانیہ سعید

سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ بچوں کی پرورش ایک بڑی ذمہ داری ہے اور ہر شادی شدہ جوڑا اس کے قابل نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق جب تک میاں بیوی ذہنی طور پر تیار نہ ہوں، انہیں اولاد کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے۔

کراچی میں حالیہ افسوسناک واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ذہنی صحت کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا، بہت سے والدین ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل کا شکار ہوتے ہیں جس کا براہِ راست اثر بچوں پر پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اکثر ایسے جوڑوں پر دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ بچے پیدا کر لیں تاکہ گھریلو جھگڑے کم ہو جائیں، مگر ایسا نہیں ہوتا بلکہ بچوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔

ثانیہ سعید نے زور دیا کہ ذمہ داریاں خوشی اور ذہنی آمادگی کے ساتھ قبول کی جانی چاہئیں، ورنہ بچوں کی پرورش مشکل بن جاتی ہے۔