قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کندھے کی سرجری کے بعد بحالی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں اور فزیکل ٹریننگ شروع کر دی ہے۔
ان کا آپریشن 5 جولائی کو انگلینڈ میں پی سی بی میڈیکل پینل کی مشاورت سے ہوا تھا، جس کے باعث وہ ایشیا کپ سے باہر رہے۔
اب شاداب ری ہیب پروگرام کے تحت ورزش اور فٹنس ایکسرسائز میں مصروف ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں بھرپور انداز میں ریکوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ انہوں نے مداحوں کا دعا اور تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

