بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور زیریں سے پانی چھوڑا جا رہا ہے، جس کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ وزارتِ آبی وسائل نے فوری طور پر فلڈ الرٹ جاری کر دیا۔
ادھر بھارت سے آنے والا ایک اور بڑا ریلا دریائے چناب میں داخل ہو چکا ہے، جس سے چناب، راوی اور ستلج میں کئی مقامات پر شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
ریلا پنجاب اور خیبرپختونخوا کو متاثر کرنے کے بعد سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے، جبکہ دریائے سندھ میں سیہون کے مقام پر بھی طغیانی ریکارڈ کی گئی ہے۔

