دنیا بھر میں مقبول کے-پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے رکن جنگ کک نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے ساتھ لائیو اسٹریم میں بتایا کہ وہ اے ڈی ایچ ڈی (اٹینشن ڈیفیسٹ ہائپرایکٹویٹی ڈس آرڈر) کا شکار ہیں۔
28 سالہ گلوکار نے مداحوں کو بتایا کہ اسی وجہ سے وہ زیادہ دیر تک پرسکون بیٹھ نہیں پاتے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے والدین اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحت مند زندگی گزارنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ بی ٹی ایس کے تمام ارکان فوجی خدمات مکمل کرنے کے بعد دوبارہ موسیقی میں سرگرم ہیں اور اپنی نئی البم پر کام کر رہے ہیں جو آئندہ برس ریلیز ہوگی۔

