پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ لاہور میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بانی کا پیغام پہنچایا گیا ہے۔ ان کے مطابق رہنماؤں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سیلاب متاثرین کی اپنی جیب سے مدد کریں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کالا باغ ڈیم اور صدارتی نظام پارٹی پالیسی نہیں بلکہ کچھ افراد کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے بغیر کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔
سلمان اکرم راجہ نے اپنے خلاف مقدمات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالتیں اکثر بےبسی کے باعث کبھی کبھار ریلیف دیتی ہیں، ورنہ جھوٹے مقدمات میں بھی سزا سنا دی جاتی ہے۔

