ذات صلة

جمع

پی ٹی آئی پر بھروسہ ممکن نہیں، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے...

کراچی میں عوامی ٹرانسپورٹ کی نئی سہولت، ڈبل ڈیکر بسیں سڑکوں پر

کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا باقاعدہ آغاز...

پراپرٹی قوانین کے خلاف درخواستیں فل بینچ کو منتقل

لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونرشپ سے متعلق کارروائیوں کے...

جازان فیسٹیول 2026 کل سے شروع، ’واٹر فرنٹ‘ پریڈ کا آغاز

جازان فیسٹیول 2026 جمعرات 25 دسمبر سے شروع ہو...

الربابہ ساز ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں وزیٹرز کی توجہ کا مرکز

سعودی عرب کے ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں روایتی...

سندھ ہائیکورٹ میں چیئرمین میٹرک بورڈ کی دوہری ذمہ داری پر سوالات

سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو کے بیک وقت دو سرکاری عہدے رکھنے کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے وضاحت طلب کرلی۔

درخواست گزار کے مطابق غلام حسین سوہو فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں تعینات تھے اور ریٹائرمنٹ کی منظوری سے پہلے ہی چیئرمین میٹرک بورڈ کا عہدہ سنبھال لیا، ساتھ ہی دو ماہ تک دونوں اداروں سے تنخواہیں وصول کیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک ساتھ وفاقی اور صوبائی ذمہ داریاں نبھانے کا معاملہ سنگین ہے، جبکہ فریقین کو 10 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔