نگ فیصل ایوارڈ کے جنرل سیکریٹریٹ نے 2027 کے لیے اسلام کی خدمت، اسلامی علوم، عربی زبان و ادب، طب اور سائنس کے شعبوں میں نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔
اس بار اسلامی علوم میں فقہی مطالعات، عربی ادب میں زبان کے فروغ کیلئے ادارہ جاتی کوششیں، سائنس میں کیمسٹری اور طب میں مصنوعی ذہانت پر مبنی کلینیکل میڈیسن کو موضوع بنایا گیا ہے۔
نامزدگیاں یکم ستمبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک ای میل یا پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جا سکیں گی۔
ایوارڈ جیتنے والوں کو 2 لاکھ ڈالر، 24 قیراط کا طلائی تمغہ اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
کنگ فیصل ایوارڈ 2027 کیلئے نامزدگیاں شروع

