ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ روزانہ ناشتہ چھوڑنے سے ہڈیاں کمزور ہو سکتی ہیں اور آسٹیو پوروسس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ناشتے میں دودھ، دہی، انڈے اور اناج جیسے غذائی اجزاء کیلشیم اور وٹامن ڈی فراہم کرتے ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔
ناشتہ نہ کرنے سے جسم میں ہارمونل تبدیلیاں بھی آتی ہیں جو وقت کے ساتھ ہڈیوں کی کثافت کم کر کے فریکچر کے امکانات بڑھا دیتی ہیں۔
ناشتہ نہ کرنا ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے

