سینئر اداکار اسد ملک نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں خود شادی کا شوق نہیں لیکن اپنے والد کی دوسری شادی انہوں نے کروائی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ شادی کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار نہیں، تاہم بچوں سے بے حد محبت کرتے ہیں۔
انہوں نے والدین کے انتقال کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ والد نے والدہ کے بعد تنہا ہماری پرورش کی اور ہر قدم پر ساتھ دیا۔
اسد ملک نے اعتراف کیا کہ والد کی موت کے وقت ان کے پاس نہ ہونا ان کی زندگی کا سب سے بڑا افسوس ہے۔
اسد ملک کا انکشاف: والد کی دوسری شادی میں نے کروائی

