ذات صلة

جمع

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

نجی ایئر لائن کی پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے روانہ

نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 شدید...

بلوچستان کے 26 اضلاع میں پولیو کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق اس مہم کے دوران 21 لاکھ 79 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے 8 ہزار 933 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 652 فکسڈ ٹیمیں اور 459 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ مہم بلا تعطل جاری رکھی جا سکے۔

اس مہم میں شامل اضلاع میں کوئٹہ، پشین، چمن، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، حب، جعفرآباد، جھل مگسی، قلات، خضدار، لورالائی، مستونگ، نوشکی، نصیرآباد، شیرانی، سبی، صحبت پور، اوستہ محمد، ژوب، موسیٰ خیل، چاغی، دُکی، لسبیلہ اور زیارت شامل ہیں۔

یہ مہم صوبے کے ہائی رسک اضلاع میں بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کے لیے انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔