حال ہی میں ایک تقریب میں ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جن کے بعد مختلف سوشل میڈیا پیجز پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اسی تقریب کا فوٹوشوٹ شیئر کرتے ہوئے تمام افواہوں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے لکھا کہ “زیر گردش خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، اس وقت میں اپنے شوہر کے ساتھ محبت بھری زندگی کے دور میں ہوں اور اسے انجوائے کرنا چاہتی ہوں۔”
اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری میں مداحوں سے درخواست کی کہ بے بنیاد باتوں کو آگے نہ بڑھائیں۔
یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی نے اچانک شادی کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا تھا۔
