غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں فلسطینی خاتون صحافی اسلام موحارب عابد شہید ہوگئیں۔ وہ القدس الیوم سیٹلائٹ چینل سے وابستہ تھیں۔
فلسطینی حکومتی میڈیا آفس نے اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی صحافتی تنظیمیں ان منظم جرائم کے خلاف آواز بلند کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے غزہ کے النصر اسپتال پر اسرائیلی حملے میں بھی 5 صحافی شہید ہوئے تھے، جبکہ اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تعداد بڑھ کر 278 ہو گئی ہے۔

