سافی گیمز گروپ، جس کی مکمل ملکیت سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے پاس ہے، نے سعودی عرب میں گیمنگ اور ای سپورٹس کے شعبے میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دی ہے۔ کمپنی نے گیم ڈیویلپمنٹ، ای سپورٹس مقابلے اور مقامی اِیکو سسٹم کی تعمیر میں نمایاں ترقی کی ہے۔
ریاض میں ای سپورٹس ورلڈ کپ میں 200 کلبوں کے 2 ہزار کھلاڑیوں نے 70 ملین ڈالر کے 24 اعزازات کے لیے مقابلہ کیا۔ کمپنی نے ’سیوی اکیڈمی‘ کے ذریعے امیرہ نورا یونیورسٹی، کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تربیتی پروگرام متعارف کروائے، جس سے مقامی گیمنگ اور ای سپورٹس اِیکو سسٹم کو فروغ ملے گا۔ ’نیکسٹ جین‘ پروگرام کے تحت سعودی طلبہ کو عملی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ گیم ڈیویلپمنٹ میں مہارت حاصل کر سکیں۔

