اداکارہ و میزبان مشی خان نے سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے کشتیوں کا انتظام کرنے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے شہری نقل و حرکت کے لیے شدید مشکلات کا شکار ہیں اور فوری مدد کے منتظر ہیں۔
مشی خان نے عوام کی سلامتی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پورے پاکستان، خصوصاً پنجاب اور شمالی علاقوں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ یاد رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے باعث دریائے راوی، چناب اور ستلج میں سیلابی کیفیت برقرار ہے۔

