امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں 23 سالہ یوکرینی خاتون کو ریلوے اسٹیشن پر چھریوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچنے سے قبل ہی وہ دم توڑ چکی تھی۔
واقعے میں ملوث 34 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو ماضی میں بھی مختلف مقدمات میں زیرِ حراست رہ چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور حملہ آور ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

