سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اسٹیج آرٹسٹ روبی انعم کی تنقید پر سخت ردعمل دیا ہے۔ روبی انعم نے ان کی وی لاگنگ پر طنز کیا تھا، جس پر بشریٰ انصاری نے کہا کہ بعض لوگ سستی شہرت کے لیے دوسروں پر بلاوجہ تنقید کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ شکر ہے معین اختر، عمر شریف اور ضیا محی الدین وقت پر رخصت ہوئے اور ایسی گھٹیا باتوں سے محفوظ رہے۔ بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ امیتابھ بچن جیسے فنکار عمر کے باوجود سب کے احترام کے قابل ہیں، اصل فرق زبان اور الفاظ کے چناؤ میں ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کے بارے میں غلط بولنے پر صرف لوگوں کی نہیں بلکہ خدا کی بھی پکڑ ہوتی ہے، اس لیے زبان کے استعمال میں ہمیشہ احتیاط برتنی چاہیے۔
